سوشل میڈیا پر دھانی کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے مزے مزے کے تبصرے شروع کر دیے۔اکثر صارفین کو دھانی کا گانا کچھ خاص پسند نہ آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ' مہربانی کرکے کوئی دھانی سے مائیک لے لو '، جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ 'چاہت علی خان کے بعد پاکستان کو ایک اور ہیرا مل گیا'۔ واضح رہے کہ برطانوی پاکستانی چاہت فتح علی خان جو حال ہی میں اپنے گانے کی ویڈیوز کے لیے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے، وہ اپنے منفرد انداز میں گانے کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ ان کے کئی تفریحی گانے کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔New Singer ???? in the house @ShahnawazDahani pic.twitter.com/DCHuyr5lBq
— Hassan Ali ???????? (@RealHa55an) August 2, 2023
یہ پہلا موقع نہہں کہ دھانی نے گانے کی کوشش کی ہو، گزشتہ دنوں شاہنواز دھانی زمبابوے میں بچوں کےساتھ گھل مل گئے تھے جب کہ مقامی زبان میں گانا گایا بھی تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اس کے علاوہ دھانی اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں سندھی گانا گاتے دیکھا گیا تھا۔Chahat Fateh Ali Khan's
— Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh) February 23, 2023
Dum Mast Kalandar
( released ) pic.twitter.com/iVg5eSfPOs