ویب ڈیسک: کوہاٹ میں باپ نے 35 دن کی جڑواں بیٹیوں کو قتل کردیا، ملزم نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اسے بیٹیاں پسند نہیں تھیں۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے بچیوں کو دس دن پہلے قتل کرنے کے بعد دفنا دیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر لاشیں نکال لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: 16ویں منزل سے گرنے والا بچہ معجزاتی طور پر بچ گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اسے بیٹیاں پسند نہیں تھیں۔ ملزم نے بچیوں کو پانی کے ڈرم میں ڈبو کر قتل کرنے کے بعد انہیں دفنا دیا تھا اور اپنی بیوی کو دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو طلاق دے دوں گا اور قتل کر دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیج اداکارہ ندا چودھری کی پرفارمنس کے دوران ناخوشگوارواقعہ،ویڈیوسامنے آگئی
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا اور اس کی نشاندہی کے بعد عدالتی اجازت سے قبر کشائی کی گئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچیوں کے پھپپھڑوں میں پانی جمع ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان کےوکیل بھی ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے،پھرکیاہوا؟جانئے
ملزم کا تعلق میانوالی سے ہے اور کوہاٹ کے نواحی گاؤں بھورہ گھڑی کے قریب مال مویشی کے نجی فارم میں ملازم ہے۔اب ملزم کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ضلع کوہاٹ میں نومولود جڑواں بیٹیاں سنگدل باپ کے ہاتھوں قتل کرنے کے واقعے نے لوگوں کو افسردہ کر دیا ہے۔