اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ
کیپشن: اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

ویب ڈیسک: ملتان میں اسٹیج اداکارہ ندا چودھری کی پرفارمنس کے دوران ہوائی فائرنگ نے سیکیورٹی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں ریکس تھیٹر میں ندا چوہدری کی پرفارمنس جاری تھی، کہ اسی دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔جبکہ پرفارمنس کے دوران واقعے کی سی سیٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان کےوکیل بھی ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے،پھرکیاہوا؟جانئے

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ فائرنگ ہوتے ہوئے نوجوان نےملزم سے پستول چھین لیا، فائرنگ کے باعث اداکارہ ندا چوہدری نے پرفارمنس چھوڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں باپ کا سگی جڑواںبیٹیوں کے ساتھ ایساکام کہ انسانیت بھی شرما جائے

شہری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتظامیہ ناقص سیکیورٹی پر ریکس تھیٹر کو سیل کرے۔

Watch Live Public News