گرل فرینڈ کیلئے مہنگے تحفے کی خواہش، ملزم نے آئی فون چھین لیا

گرل فرینڈ کیلئے مہنگے تحفے کی خواہش، ملزم نے آئی فون چھین لیا
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک انتہائی دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں اپنی ایک گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینے کیلئے ایک نوجوان نے آئی فون چھین لیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ ماہ 23 نومبر کو نئی دہلی کے مشرقی علاقے میں پیش آٰیا۔ ابتدائی رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ متاثرہ شخص ایک پارک میں چہل قدمی کر رہا تھا کہ اچانک دو نوجوانوں نے اس کے گلے پر چاقو رکھ کر اس سے آئی فون چھین لیا۔ شہری آئی فون چھیننے کا کیس فوری طور پر نزدیکی تھانے میں درج کرایا۔ اس کے اگلے ہی روز پولیس کارروائی کے دونوں ملزموں کو پکڑ لیا گیا جو کسی اور راہ چلتے شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس تفتیش میں ملزموں نے اعتراف کیا کہ ان میں سے ایک کی گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینا تھا جس کی وجہ سے آئی فون چھینا اور دوسری واردات کی کوشش کی۔ ملزمان نے بیان دیا کہ وہ پیسے اکھٹۓ کرکے کسی پہاڑی علاقے میں سیر وتفریح کیلئے جانا چاہتے تھے۔ اس لئے دوسری چوری کی نیت کی جو ناکام ہوئی اور پولیس نے انھیں دھر لیا۔

Watch Live Public News