پاکستان کی سیا ست میں ایک انقلاب آ نے والا ہے: اسد عمر

پاکستان کی سیا ست میں ایک انقلاب آ نے والا ہے: اسد عمر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ مار گلہ ایونیو کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اسلام آباد کو جی ٹی روڈ سے منسلک کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں ایک انقلاب آ نے والا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سارے اختیار وفاقی یا صوبائی حکومتوں کے پاس ہیں۔ 5 حکومتوں پر چند خاندانوں کی اجارہ داری رہی ہے۔ دنیا بھر میں ان کی جائیدادیں اور لندن میں ان کے فلیٹ بن جاتے ہیں۔ مٹھی بھر خاندان تمام وسائل پر قابض تھے۔ چند خاندان ترقی کرتے گئے پاکستان غریب ہوتا گیا۔ مٹھی بھر خاندان تمام وسائل پر قابض تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ براہ راست اسلام آباد کی میئر کا انتخاب ہوگا۔ اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے اختیار کا نظام بننے جا رہا ہے۔ جو ووٹ لے کر آئے گا وہ طاقتور میئر ہو گا ،عوام کو جواب دہ ہو گا۔ ہم نے وعدے صرف لکھنے نہیں بلکہ پورے کرنے کے لیے کیے تھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔