پی سی بی نے حارث، اسامہ، زمان خان کو بگ بیش کھیلنے کی اجازت دیدی

پی سی بی نے حارث، اسامہ، زمان خان کو بگ بیش کھیلنے کی اجازت دیدی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے حارث رؤف ، اسامہ میر اور زمان خان کو بگ بیش کھیلنے کی اجازت دیدی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے تین کھلاڑیوں کو بگ بیش کھیلنے کی اجازت دے دی،حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کو بگ بیش لیگ کیلئے این او سی جاری کردیے گئے ۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ، مینز ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے اجازت دی، حارث رؤف اور اسامہ میر کو پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ زمان خان کو یہ این او سی چار میچوں کے لیے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تمام میچز 7 سے 28 دسمبر کے درمیان ہونے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔