وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم منصوبوں کی تصاویر شیئر کردیں

وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم منصوبوں کی تصاویر شیئر کردیں
لاہور: (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میانوالی میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور نرسنگ کالج کی تصاویر شیئر کردیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میانوالی میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور نرسنگ کالج کی تصاویر شیئر کیں۔ وزیراعظم عمران خان نے نومبر 2019 میں اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔200 بستر پر مشتمل ہسپتال اور نرسنگ کالج 4.8 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے جبکہ یہ منصوبہ 2022 میں تکمیل تک پہنچے گا۔ میانوالی اور گردونواح کے اضلاع میں ماں اور بچے کی صحت کے لئے ایک بڑی کاوش ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔