پبلک نیوز: مریم نواز نے کہا ہے کہ استعفے پہلے ہوں گے یا تحریک عدم اعتماد، پی ڈی ایم ہی فیصلہ کرے گی، حکمرانوں نے سینٹ الیکشن میں خود ووٹ توڑے بھی اور خریدے بھی، اس وقت ان کو اوپن بیلٹ کیوں یاد نہیں آیا۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سینٹ الیکشن میں خود ووٹ توڑے بھی اور خریدے بھی، اس وقت ان کو اوپن بیلٹ کیوں یاد نہیں آیا، اب ان کے اپنے ایم این ایز اورایم پی ایز ساتھ چھوڑنے کو تیار ہیں تو انہیں شو آف ہینڈ یاد آ گیا۔