بابراعظم نے ایک بار پھر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

بابراعظم نے ایک بار پھر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

پبلک نیوز: آئی سی سی پول میں بابراعظم نے ویرات کوہلی کو ہرا دیا ہے۔ کرکٹ شائقین نے بھارت کے ویرات کوہلی کے بجائے پاکستان کے بابر اعظم کو جیت کا حق دار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے بہترین چار کھلاڑیوں کے نام دیئے گئے تھے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ووٹنگ میں بابر اعظم اور ویرات کوہل کے علاوہ کین ولین سن اور جوروٹ بھی شامل تھے۔

متعین کردہ خصوصی وقت کے بعد حتمی نتائج سامنے آئے۔ ان سامنے آنے والے نتائج کے مطابق پاکستان کے فخر بابر اعظم کو سب سے زیادہ 46 فیصد ووٹوں کی شکل میں فینز کی محبتیں ملی جبکہ ویرات کوہلی کو 45 اعشاریہ 9 فیصد ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ متعین کردہ وقت کے دوران ووٹنگ میں دنیا بھر سے 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ کامیابی کے ساتھ ہی بابر اعظم کے نام سے ٹویئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔