لاہور: ( پبلک نیوز) پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے ملزم غلام رسول کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم جسٹس عالیہ نیلم نے دیا۔ انہوں نے پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد پولیس نے ملزم غلام رسول کو احاطہ عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا۔ پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر ماتحت عدالت نے ملزم کو 5 لاکھ 60 ہزار جرمانہ کیا تھا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میانوالی کے علاقے پیلاں کے رہائشی غلام رسول نے پہلی بیوی نیلم امتیاز کی اجازت کے بغیر کلثوم بی بی سے دوسری شادی کی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ پہلی بیوی نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے تفتیش ٹھیک نہیں کی، عدالت ضمانت منسوخ کرے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کردی۔