صادق آباد میں کوورنا کیسز سامنے آنے پر دو سکول سیل

صادق آباد میں کوورنا کیسز سامنے آنے پر دو سکول سیل
پبلک نیوز: صادق آباد کوورنا کے وار تیزی سے جاری کورونا کیس پازیٹو آنے پر دو سکول سیل۔ گورنمنٹ سکول چک نمبر 151 پی کے 2 اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو ہوگئے۔ گورنمنٹ سکول 151 پی میں بچوں کی سکرینگ کا عمل جاری ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول گڑھی بیگڑھ میں تین بچوں اور دو ٹیچرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ بچوں اور ٹیچرز کو گھروں میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے دونوں سکولز کو سیل کردیا۔ دوسری جانب یونیورسٹی آف سرگودھا میں 4 سٹاف ممبران کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا۔ یونیورسٹی میں حفاظی انتظامات کے حوالہ سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ یونیورسٹی آف سرگودھا کے زرعی کالج میں کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ ترجمان جامعہ سرگودھا کے مطابق کورونا کا شکار ہونے والے ملازمین کو چھٹی دے کر ان کے دفاتر کو بند کر دیا گیا ہے۔ ملازمین نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کر لیا۔ جہاں سے کورونا کیسز سامنے آئے وہاں پر سپرے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ کورونا کیسز کے بارے آگاہ کر دیا یونیورسٹی بند کرنے کا کوئی حکم نہیں ملا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔