پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کردیا ہے ۔ اپنے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس دو ہی راستے ہیں ، ایک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ہے ، معیشت کی ایسی حالت ہے کہ پہیہ جام ہڑتال سے حالات مزید خراب ہو جائیں گے، کارکنوں کو کہتا ہوں کہ جیل بھرو تحریک کی تیاری کریں ، میرے سگنل کا انتظار کریں، جیل بھرو تحریک کی کال دونگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ڈرانے دھمکانے کا مقصد میدان سے ہٹانا ہے تاکہ لندن سے بھاگا بھاگا ایک شخص آئے اور الیکشن جیت سکے، ان کے اوپراس وقت 60 سے زائد مقدمات ہیں، منصوبہ یہ تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے، بولنے والوں کے منہ بند کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں ڈی این اے لیب نہ بنانے کا الزام لگایا تھا ، 2017 میں خیبر میڈیکل کالج میں ڈی این اے کی لیبارٹری بن وا چکے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ این ایف سی ایوارڈ میں صرف خیبرپختونخوا اور پنجاب نے پیسے دیے، جب سے پی ڈی ایم حکومت آئی ہےتب سے 55 ارب روپے میں سے 5 ارب پیسہ کے پی کو دیا گیا ، ان کا پلان ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو ڈرادھمکا کر کمزور کیا جائے، وہ لوگ جو ہمارے مخالف تھے انھیں دونوں صوبوں میں اوپر لایا گیا ۔