کراچی:بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ،آج بھی باد ل برسیں گے

کراچی:بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ،آج بھی باد ل برسیں گے

ویب ڈیسک: گزشتہ روز کی بارش سے شہر کی اہم شاہراہیں کئی گھنٹوں تک پانی میں ڈوبی رہیں اور نشیبی علاقے تاحال زیر آب ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں دو گھنٹوں کی بارش نے شہری انتظامیہ اور نگران سندھ حکومت کی قلعی کھول دی، شہر کی اہم شاہراہیں کئی گھنٹوں تک پانی میں ڈوبی رہیں اور نشیبی علاقے تاحال زیر آب ہیں۔

  محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیشگوئی کردی۔رات گئے ہونیوالی بارش کا پانی تاحال نشیبی علاقوں میں موجود ہے۔  اکثر شاہراہوں کے انڈر پاسز بھی پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔

  محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ  تک رہنے کا امکان  ہے۔ رات کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر کی بیشتر سڑکوں  پر پانی موجود ہے۔ بارش رکنے کے گئی گھنٹوں بعد بھی شہر کی سڑکوں سے پانی کی نکاسی ممکن  نہ ہو سکی۔ صدر موبائل مارکیٹ ایم اے حناح روڈ لیاقت آباد دس نمبر کورنگی سمیت کئی سڑکیں تاحال پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

  محکمہ موسمیات نے گزشتہ رات سے صبح تک ہونے والی بارش کے عدادوشمار جاری کردیئے  ہیں ۔ کراچی میں سب سے زیادہ بارش شاہراہ فیصل پر 75 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اعدادو شمار کے مطاب ق ملیر 64 , سرجانی 63 , کیماڑی 59 , اورنگی 58, قائد آباد 52 اور اولڈ سٹی ایریا میں 51 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ  گلشن حدید 50 ، ناظم آباد 53,   پی اے ایف بیس مسرور 47.2 جناح ٹرمینل 42 , یونیورسٹی روڈ 30.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ  ہوئی۔اس کے علاوہ  ڈی ایچ اے فیز ٹو 38 , کورنگی 23 اور گلشن معمار میں 23.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

Watch Live Public News