کراچی ( پبلک نیوز) سال 2022 کے پہلے کاروباری روز ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا۔ امریکی ڈالر 23 پیسے اضافے کے بعد 176 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا، 179 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوا، 100 انڈیکس 503 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 390 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار میں 1 اعشاریہ ایک دو فیصد بہتری دیکھی گئی، 13 کروڑ 42 لاکھ 70 ہزار 525 شیئرز کا لین دین ہوا۔