عمران خان نے پارٹی عہدے سے ہٹانے کا نوٹس چیلنج کردیا

عمران خان نے پارٹی عہدے سے ہٹانے کا نوٹس چیلنج کردیا
لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی عہدے سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کر کہ پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کاروائی کر رہا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیرمین کو عہدے سے ہٹانے کےلئے غیر قانونی طور پر نوٹس جاری کیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو خلاف قانون کاروائی کا آغاز کیا، چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے مکمل اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کیجانب سے بھیجے گئے نوٹس کو معطل کرنے کا حکم دے۔ عدالت درخواست پر حتمی فیصلے تک الیکشن کمیشن کو کاروائی سے روکنے کا حکم دے، عدالت الیکشن کمیشن کے خلاف قانون اقدام کی کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 20 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ آفاق احمد نے کہا تھا کہ نااہل عمران خان کو چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے، اس کیس میں از خود نوٹس بنتا ہے، الیکشن کمیشن فیصلے میں نااہلی کی وجوہات دی گئی ہیں، دیکھنا ہے کہ عمران خان صادق اور امین ہیں کہ نہیں، عمران خان کا لیگل اسٹیٹس دیکھیں، وہ نااہل ہیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے آفاق احمد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔