کراچی : اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں2 ہفتوں کے دوران 1.316 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بینک، اے ڈی بی اور اے آئی بی سے قرضوں کی آمد کی وجہ سے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر مسلسل دوسرے ہفتے بڑھ کر 8.221 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں ، ملک کے مجموعی ذخائر دو ہفتوں میں 1.15 بلین ڈالر اضافے کے ساتھ 13.22 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔ خیال رہے کہ 29 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے ذخائر 464 ملین ڈالر بڑھ کر 8.22 ارب ڈالر ہو گئے تھے، دیگر بینکوں کے ذخائر 99 ملین ڈالر کم ہو کر 4.999 ارب ڈالر رہ گئے ۔