معروف لوک گلوکارفنکارعلن فقیرکی بائیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ علن فقیرسندھ کے ضلع جام شوروکے گائوں Aamariمیں انیس سوبتیس میں پیدا ہوئے۔ان کے بیشتر نغمے معروف صوفی سندھی شاعرشاہ عبدالطیف بھٹائی کی شاعری پرمبنی تھے۔انہیں منفردگائیکی پر انیس سواَسّی میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازاگیا۔ علن فقیردوہزارمیں آج ہی کے دن انتقال کرگئے اورسندھ یونیورسٹی جام شورو کے قریب آسودہ خاک ہیں۔