حکومت نےشناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل کردی

حکومت نےشناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل کردی
کیپشن: new CNIC
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) قومی شناختی کارڈ پاکستان کے شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے, نئے شناختی کارڈ کےحصول کے لئے شہریوں کو درپیش مصائب کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے اہم اقدام کیا ہے، اب نئے شناختی کارڈ کے لئے شہریوں کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کےمطابق  13 ہندسوں کا منفرد شناختی نمبر پورے ملک میں پہچانا جاتا ہے، یہ افراد کی اولین ضرورت ہے کیونکہ لائسنس، بینک اکاؤنٹ، پاسپورٹ، سیلولر کنکشن وغیرہ جیسی دستاویزات حاصل کرنا لازمی ہے، پاکستان کا ہر شہری 18 سال یا اس سے زیادہ، کے لیے اہل ہے۔

دوسری جانب شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑا اعلان کردیا گیا ،وزیرداخلہ محسن نقوی صبح لاہور،شام میں کوئٹہ اور رات میں ملتان پہنچے، ملتان کے کچہری چوک میں نادرا سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔

شہریوں نے شکایت کی کہ نادرا سینٹرمیں قطاریں، اے سی کی بندش، انتظار اور تاخیر معمول ہے، صرف ٹوکن کے حصول کے لئے 4 سے 5 گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔

وزیرداخلہ نے شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ناردا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ کچہری چوک نادراسینٹرکوبہترمقام پرمنتقل کرنےکاحکم دیا۔

وزیرداخلہ نے شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعائیں چاہئیں، ان شااللہ سسٹم کو بہتر بنائیں گے، آپ کی آسانی کے لئے نادرا سینٹرز کے دورے کررہا ہوں۔