عید الاضحی کیلئے جانوروں کی خرید و فروخت ، اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیا ں لگانے کا فیصلہ

عید الاضحی کیلئے جانوروں کی خرید و فروخت ، اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیا ں لگانے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک )  میٹروپولیٹین کارپوریشن کا اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں 3 بڑی اور 3 چھوٹی مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔ سنگجانی، آئی پندرہ اور آئی بارہ میں بڑی مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی جبکہ  بارہ کہو، سلطانہ فاونڈیشن اور ایکسپریس وے پر چھوٹی منڈیاں لگائی جائیں گی۔

مویشی منڈیاں یکم ذی الحج سے 13 ذی الحج تک لگائی جائیں گی ۔بڑے جانور کی فیس 500 روپے، چھوٹے جانور کی فیس 250 روپے وصول کی جائے گی۔

مویشی منڈیوں کیلئے کھلی نیلامی 9 مئی کو ڈی ایم اے آفس میں ہوگی۔