(ویب ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔لہذا عید میلادالنبیﷺ 26 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک بھ میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ جبکہ عید میلادالنبیﷺ 26 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔
قبل ازیں سپارکو نے چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے ، سپارکو کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ غروب آ فتاب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے اور 53 منٹ ہوگی۔
سپارکو کے بیان کے مطابق یکم ربیع الاول ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے تاہم چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔