سندھ حکومت کا عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 12 ربیع الاول (26 اگست 2026، بروز بدھ) کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، خودمختار اداروں، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز پر تعطیل کا اطلاق ہوگا جبکہ  ایمرجنسی اور تمام ضروری خدمات  کے اداروں پر پر اس تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Watch Live Public News