ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 اگست کی شام چاند نظر آنے کا امکان نہیں، جبکہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فلکیاتی عوامل اور چاند کی عمر کے باعث 13 اگست کو ملک کے بیشتر علاقوں میں ربیع الاول کا چاند دکھائی دینے کے امکانات کم ہیں۔ اس روز بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی بھی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں چاند غروب ہونے کا وقت شام 7 بج کر 40 منٹ مقرر ہے، تاہم چاند کی عمر اور دیگر فلکیاتی پیمانوں کے باعث رویت ممکن نہیں ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اگر چاند کی رویت ہو جاتی ہے تو 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو متوقع ہے۔ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔