ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 12 ربیع الاول 1448 ہجری، بدھ 26 اگست 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کی منظوری دے دی۔
کابینہ ڈویژن نے سال 2026 کی سرکاری اور اختیاری تعطیلات کے حوالے سے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اگست کو ملک بھر میں سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔
کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کے نوٹیفکیشن کی وسیع تشہیر کے لیے اسے بڑے اردو و انگریزی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے نشر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔