بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ لینے کے لیے ججز پر دباو ڈالا گیا ، شعیب شاہین

بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ لینے کے لیے ججز پر دباو ڈالا گیا ، شعیب شاہین

(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ لینے کے لیے ججز پر دباو ڈالا گیا ۔

شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ یہ فوج ہماری ہے، ہمارا آدھا خاندان فوج میں ہے   بانی پی ٹی آئی نے کہا فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، فوج سیاست میں مداخلت کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  9 مئی کے معاملے پر ہم نے کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور تحقیقات کی جائیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے ۔

شعیب شاہین نے کہا کہ  نگران سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداور ہے ۔انہوں نے کہا کہ   لندن پلان کے تین حصے تھے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالنا اور نواز شریف کے کیسسز ختم کرنا تھا ،پلان کا تیسرا حصہ تھا کہ پی ٹی آئی کو کرش کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن  کمشنر نے وہ سہولت کاری کی جو اسٹیبلشمنٹ چاہتی تھی ، نواز شریف کو فاسٹ ٹریک پر ان کے کیسسز ختم ہوئے، توشہ خانہ سے یوسف رضا گیلانی اور آصف زرداری نے گاڑیاں لی ۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ   بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ لینے کے لیے ججز پر دباو ڈالا گیا ۔انہوں نے کہا کہ  رات کو پورے ملک میں چھاپے مارے گئے اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں ، ہمارے کارکنان جیلوں میں ہیں، عدالتوں نے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا ۔