اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نیب تقرریوں تبادلوں کا نوٹیفکیشن فوری منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ڈی جی نیب کی تقرری و تبادلوں کا نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن فوری منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے باعث تقرریوں تبادلوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس سے قبل نیب کے ڈی جیز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا، سلیم شہزاد کو ڈی جی نیب لاہور کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، ان کی جگہ مرزا سلطان کو نیا ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا تھا۔ عرفان منگی کو ڈی جی نیب راولپنڈی کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا،ا ن کی جگہ ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کو تعینات کیا گیا تھا۔