اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 6 سے 7 فیصد گروتھ حاصل کریں گے۔ پاکستانی معیشت کورونا وباء کے باوجود اپنی ٹھوس پالیسیوں کی بدولت مستحکم ہوئی۔
امریکہ- پاکستان بزنس کونسل کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستانی معیشت کورونا وباء کے باوجود اپنی ٹھوس پالیسیوں کی بدولت مستحکم ہوئی ہے۔ مختصر، درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ بندی سے 6 سے 7 فیصد گروتھ حاصل کریں گے۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ گہرے تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کا خواہاں ہے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ وزیر خزانہ نے امریکی کمپنیوں کے کاروبار کے لیے کونسل ارکان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔