پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کردیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اڈیالہ جیل سے قیدیوں کو کچہری لانے کی بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کا حکم دیدیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ عطا ربانی نے ماتحت ججز کو احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان جن کے چالان ابھی جمع نہیں ہوئے، ان کی حاضری جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے لگائیں۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام اٹھایا جائے تاکہ گاڑیوں کے جیل کے چکر اور سرکاری وسائل کی بچت ہو سکے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد قومی خزانے کو نقصان سے پہنچانے کے لیے اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ماتحت ججز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دن 11 بجے سے ایک بجے تک ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے لئے پانچ جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔