جناح ہاؤس لاہور پر حملہ آور نوجوان شر پسند کے ہوش رُبا انکشافات

جناح ہاؤس لاہور پر حملہ آور نوجوان شر پسند کے ہوش رُبا انکشافات
لاہور: جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے نوجوان شر پسند رئیس احمد نے ہوش رُبا انکشافات کیے ہیں۔ توڑ پھوڑ اور شر انگیزی میں شامل ایک اور مجرم قانون کی تحویل میں آگیا،شر پسند رئیس احمد کا تعلق سوات، ضلع شانگلہ سے ہے۔ اپنے اعترافی بیان میں شر پسند رئیس احمد نے بتایا کہ "میں 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں پی ٹی آئی کے بنائے گئے منصوبوں کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا، جناح ہاؤس پر ہم نے توڑ پھوڑ کی اور گملے توڑے اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر ہم نے آگ جلائی" شرپسند رئیس احمد نے کہا کہ "یہ سارا کچھ کیسے ہوا ہے، کیوں ہوا ہے، اسکے پیچھے پچھلے ایک سال سے عمران خان کی فوج کے خلاف مسلسل تقریریں سن سن کے میرے ذہن میں فوج کے خلاف ذہن سازی شروع ہو گئی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا ہے"

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔