وزیراعظم نے صدر ایردوان کے صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام لکھا

وزیراعظم نے صدر ایردوان کے صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام لکھا
انقرہ : وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ایردوان کے صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام اور دستخط کیے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مہمان صدور اور سربراہان حکومت نے دستخط اور پیغامات درج کئے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بھی دیگر مہمان قائدین کی طرح صدر ایردوان کے لئے خصوصی پیغام لکھا ۔وزیراعظم شہبازشریف نے صدرایردوان کو مبارک اور نیک تمناﺅں کا پیغام دیا اور دستخط کئے۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اس وقت ترکیہ کے دو روزہ دورہء پر ہیں ، وزیرِ اعظم نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کے صدارتی حلف کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب میں‌کئی سربراہ مملکت ، نیٹو اور او آئی سی کے نمائندوں‌نے بھی شرکت کی. یاد رہے کہ 28 مئی کو ترکیہ میں‌ہونے والے انتخابات میں‌ صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کی تھی، وہ مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوئے تھے. اس سے قبل ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ 90 فیصد رہا تاہم کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے کے باعث صدر کا فیصلہ نہ ہو سکا تھا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔