بھارتی انتخابات، راہل گاندھی کی یقینی فتح، سمرتی ایرانی ہارنے لگیں

rahul simriti and sharma
کیپشن: rahul simriti and sharma
سورس: google

ویب ڈیسک : اتر پردیش میں لوک سبھا کی کچھ ٹف نشستوں پر حیران کن انتخابی رحجان، راہل گاندھی کو  ایک لا کھ 16ہزارووٹوں کی برتری، امیٹھی میں کانگریس قیادت کی آبائی نشست پر  بی جے پی کی سمرتا ایرانی کانگریس امیدوار کشوری لال شرما سے ہارنے لگیں۔

کانگریس کے امیدوار راہل گاندھی رائے بریلی سیٹ پر اپنے نزدیکی امیدوار سے کافی آگے چل رہے ہیں۔ راہل گاندھی 2 لاکھ 18 ہزار ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور بی جے پی کے دنیش پرتاپ سنگھ (ایک لاکھ ووٹ) سے ایک لاکھ 16 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔وہیں امیٹھی سیٹ پر کانگریس امیدوار کشوری لال شرما نے اسمرتی ایرانی کی حالت خراب کر دی ہے۔ کشوری لال ایک لاکھ 46 ہزار ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور اسمرتی ایرانی سے 45 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔

اتر پردیش کی کچھ لوک سبھا سیٹوں کے رجحانات حیران کر رہے ہیں۔ امیٹھی سے بی جے پی امیدوار اسمرتی ایرانی پیچھے چل رہی ہیں اور اس سیٹ سے کانگریس امیدوار کے ایل شرما نے سبقت بنا لی ہے۔ دوسری طرف میرٹھ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار ارون گووِل بھی پیچھے چل رہے ہیں۔ ان پر سماجوادی پارٹی کی سنیتا ورما نے سبقت بنائی ہے۔
 

Watch Live Public News