پنجاب میں بچوں میں خسرے کے کیسز میں اضافہ، مزید 2 بچے جاں بحق

پنجاب میں بچوں میں خسرے کے کیسز میں اضافہ، مزید 2 بچے جاں بحق
کیپشن: Increase in cases of measles among children in Punjab, 2 more children died

ویب ڈٰیسک: (سلیمان چودھری) پنجاب میں بچوں میں خسرے کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 بچوں کی ہلاکت ہوگئی ہے۔ 

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور اور فیصل آباد سے ایک ایک بچے کی موت ہوئی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب میں ایک روز کے دوران 227 خسرہ کیسز اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران خسرے کے 3713 کیسز سامنے آئے۔ شیخوپورہ سے خسرے کے 37 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور سے خسرہ کے 29 مریض بچے اسپتالوں میں آئے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیصل آباد سے 21، گجرانوالہ سے 19 بچے سرکاری اسپتالوں میں آئے۔ ڈیرہ غازی خان سے 15 مریض سامنے آئے جبکہ بہاولنگر سے 17 مریض بچے رپورٹ ہوئے۔

طبی ماہرین کے مطابق والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں۔ علاقے میں کسی بچے کو خسرہ ہو تو بچوں کو دور رکھیں۔

Watch Live Public News

ہیلتھ و ایجوکیشن رپورٹر