(ویب ڈیسک ) ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو محکمہ موسمیات کراچی دفتر میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں سپارکو، مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندگان شریک ہوں گے۔
بعد ازاں ذی الحج کا چاند نظر آنے یا نہ آنے اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔