” اپوزیشن کے سیاسی غبارے سے ہوا نکال دی“

” اپوزیشن کے سیاسی غبارے سے ہوا نکال دی“
اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کی سیاسی غبارے میں سے ہوا نکال دی ہے۔ یہ ایک نڈر لیڈر کا فیصلہ ہے کہ اس نے خود کو ایوان کے سامنے پیش کر دیا۔ایک انٹرویو میں شبلی فراز نے کہا کہ مسترد ووٹوں کی ویڈیو فلم کل چل رہی تھی ٗ وہ منظر عام پر آگئی اور وہی ہوا الیکشن میں کہ سات ووٹ مسترد ہو گئے اور وہ پانچ ووٹوں سے جیت گئے تو ہمارا موقف تو ثابت ہو گیا کہ اگر یہ سات ووٹ مسترد نہ ہوتے تو ہم یہ الیکشن جیت گئے ہوتے۔خاتون کی نشست پر 174آتے ہیں اور حفیظ شیخ میں پانچ ووٹ کم پڑتے ہیں اور سات ووٹ مسترد ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ عمران خان کو ووٹ دیا ٗ شبلی فراز کو نہیں دیا۔لوگ حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دے رہے وہ عمران خان کو ووٹ دیتے ہیں۔ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ اس نڈر لیڈر کا ایک جواب ہے۔اپوزیشن کے سیاسی موقف سے ہوا نکل گئی ہے۔اخلاقی طور پر وزیر اعظم نے ایک اقدام اٹھایا اور خود کو ایوان کے سامنے پیش کر دیا ہے۔گیڈروں میں یہ ہمت نہیں ہے۔ یہ صرف عمران خان میں ہمت ہے۔ حفیظ شیخ کے اخلاقی طور پر مستعفی ہونے کے سوال پر شبلی فراز نے کہا کہ یہ مکمل طور پر حفیظ شیخ کا فیصلہ ہے۔ابھی اس پر بات کرنا بہت جلدی ہو گا۔ انشاء اللہ چند دنوں تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔