مریم نواز اور بلاول بھٹو میں اہم ملاقات متوقع

مریم نواز اور بلاول بھٹو میں اہم ملاقات متوقع
اسلام آباد(پبلک نیوز) سینٹ ا نتخابات یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے فوراً بعد حکومت کی طرف سے نئی سیاسی حکمت عملی سے اپوزیشن دوبارہ مشکلات کا شکار نظر آرہی ہے۔ مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو میں آج اہم ملاقات متوقع ٗ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف سے رابطہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف کی آج ملاقات متوقع ہے۔ سیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی فتح اور آنیوالے لائحہ عمل کے حوالے سے اسلام آباد میں اہم امور زیر بحث آنے کی امیدہے۔دونوں رہنما سینٹ میں جیت کے بعد حکومت کی طرف سے بڑے سیاسی داؤ پیج کا جو اب دینے کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔ مزید برآں سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ فون کالز کے دوران آصف علی زرداری نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکمت عملی سے حکومتی امیدوار کو شکست دی۔حکومتی ارکان ہم سے رابطے میں ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ وہ تنگ آگئے ہیں اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسی اتحاد سے عمران خان کو جلد اقتدار سے رخصت کریں گے۔تینوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی اور لانگ مارچ کو کامیاب کروانے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوا

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔