اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پرویز رشید کونوازشریف کا ساتھ دینے پر نااہل کیا گیا۔ سینیٹ الیکشن اور ضمنی الیکشن میں ثابت ہو گیا کہ نواز شریف کے بیانیہ کا ووٹ بھاری تھا۔وفاقی دارالحکومت میں جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دل کی گہرائیوں سے تمام ورکرز کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ شہبازشریف اورحمزہ شہبازاجلاس میں موجودنہیں۔ پرویزرشیدکو ظلم اورستم کانشانہ بنایاگیا۔ پرویز رشید کونوازشریف کا ساتھ دینے پر نااہل کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آخرتک پرویزرشیدکےساتھ کھڑی رہےگی۔ سینیٹ الیکشن اور ضمنی الیکشن میں ثابت ہو گیا کہ نواز شریف کے بیانیہ کا ووٹ بھاری تھا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کاخیال تھا نوازشریف کوباہربھیجیں گےتومسلم لیگ ن ٹوٹ جائے گی۔ ان کا خیال تھاکہ انہیں جیلوں میں پھینک کرمسلم لیگ کوتوڑدیں گے۔ ظلم وانتقام،جبر،دھونس دھاندلی 73سال میں نہیں دیکھی۔ کہتےتھےنوازشریف کی نااہلی کابوجھ بہت بھاری ہے،کون اٹھائےگا۔