صادق سنجرانی دوبارہ چیئر مین سینٹ کیلئے حکومتی امیدوار نامزد

صادق سنجرانی دوبارہ چیئر مین سینٹ کیلئے حکومتی امیدوار نامزد
اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت کا ایک بار پھر صادق سنجرانی کو چیئر مین سینٹ لانے کا اعلان ٗ وزیر اعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار نامزد کر دیا. تفصیلات کے مطابق چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی جس دوران وزیر اعظم عمران خان نے ا نہیں بتایا کہ ایک بار پھر ا نہیں چیئر مین سینٹ کے حمایت یافتہ امیدوار کیلئے طور پر لایا جا رہا ہے۔ ملاقات کے دوران سینٹ ا نتخابات ٗ یوسف رضا گیلا نی کی جیت ٗ وزیر اعظم کا قومی اسمبلی سے ایوان کا ووٹ لینے سمیت اہم ا مور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے اس موقع اعتماد کا اظہار کرنے اور ایک بار پھر نامزدگی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ وزیر اعظم کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ وزیر اعظم ملک کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے آج شام قوم سے خطاب کریں گے اور عوام کو سیاسی صورتحا ل اور حکومتی اقدامات کے بارے اعتماد میں لیں گےمزید برآں صادق سنجرا نی نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا ہے اور ان سے سینٹ انتخابات کیلئے حمایت کیلئے درخواست کی۔ چودھری پرویز الٰہی نے انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ اس کے علاوہ صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اہم ملاقات کی۔ نیشنل پارٹی کے پارلیما نی لیڈر میر کبیر محمد شہی ٗ سینیٹر کامل علی آغا ٗ مرزا محمد آفریدی ٗ سجاد طوری سمیت دیگر اراکین اسمبلی سے بھی صادق سنجرانی نے اہم ملاقاتیں کیں اور حمایت کیلئے درخواست کی

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔