چین ایک ہزار سے زائد ارب پتی افراد رکھنے والا ملک بن گیا

چین ایک ہزار سے زائد ارب پتی افراد رکھنے والا ملک بن گیا
ویب ڈیسک: چین دنیا کا ایسا ملک بن چکا ہے جس میں ایک ہزار سے زائد ارب پتی لوگ موجود ہیں۔ یہ انکشاف ایک انٹرنیشنل میگزین نے اپنی تازہ اشاعت میں کیا ہے۔'ہورن' میگزین کی جانب سے تازہ فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ چین دنیا کا واحد ملک ہے جس میں 1058 افراد کے پاس ایک بلین امریکی ڈالر سے زائد دولت ہے۔ لہذا یہ بلا حیل و حجت کہا جا سکتا ہے کہ چین نے ایک ہزار سے زائد ارب پتی افراد رکھنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔تازہ رپورٹ کے مطابق محض ایک سال کے دوران چین میں 259 ارب پتی افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ ان ارب پتی بننے والے افراد کی دولت میں ساڑھے تین ہزار بلین ڈالر کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔