غیر ملکی حسیناؤں سے بچ کررہیں ، حکومت چین کی طلبا کو بڑی وارننگ جاری

'Beware Of Handsome Men, Beautiful Women': China's Spy Warning to Student
کیپشن: 'Beware Of Handsome Men, Beautiful Women': China's Spy Warning to Student
سورس: google

 ویب ڈیسک: حکومت چین نے طلبا سے ایک خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حسیناؤں سے دور رہیں۔

خفیہ اداروں کی رپورٹ کے بعد  کہا گیا ہے کہ طلبا کو خاص طور سے حسیناؤں سے بچ کر رہنا چاہیے، کیونکہ اس سے ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

چین کی سرکردہ جاسوسی ایجنسی نے حساس ڈاٹا تک رسائی رکھنے والے طلبا کو خوبصورت لڑکوں اور خوبصورت لڑکیوں سے محتاط رہنے کی تنبیہ کی ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اداروں کے لیے جاسوسی کرنے کے لیے یہ حسینائیں لبھانے کا کام کر سکتی ہیں جس سے قومی سیکورٹی  کے راز فاش کئے جاسکتے ہیں ۔

چین کی اسٹیٹ سیکورٹی منسٹری نے اپنے وی چیٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر طلبا کو تفصیلی تنبیہ جاری کی، اس میں کہا گیا ہے کہ طلبا سے خفیہ جانکاری حاصل کرنے کے لیے کئی طریقوں سے لبھایا جا رہا ہے۔

خفیہ ایجنسی  کاکہنا  ہے کہ ریاستی سیکورٹی محکموں نے اخذ کیا ہے کہ غیر ملکی جاسوسی اور خفیہ محکموں کے اہلکاروں نے نوجوان طلبا کو ہدف بنا کر لبھانے اور دراندازی کی کوشش کی ہے۔ وہ نوجوان طلبا کی خواہشات کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ چین نے اپنی قومی سیکورٹی کے لیے مبینہ خطرات  کے پیش نظر اپنے شہریوں کو کئی وارننگ جاری کی ہیں۔ 

جاسوسی کے کئی معاملوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے ملازمین خاص طور سے کالج کے طلبا کو ہدف بناتے ہیں جن کے پاس مخصوص اور حساس سائنسی ریسرچ ڈاٹا تک رسائی ہوتی ہے۔

Watch Live Public News