یوکرینی ایٹمی پلانٹ پر روس کی بمباری، بڑی تباہی کا خدشہ

یوکرینی ایٹمی پلانٹ پر روس کی بمباری، بڑی تباہی کا خدشہ
کیف: (ویب ڈیسک) روسی افواج نے یوکرین کے جس جوہری پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے، وہ یورپ کا سب سے بڑا جوہری پلانٹ ہے۔ یوکرینی وزیرِ خارجہ کے مطابق اگر پلانٹ میں دھماکا ہوا تو اس کے نتیجے میں بڑی تباہی ہو سکتی ہے۔ وائس آف امریکا کے مطابق امریکن نیوکلیئر سوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں یوکرین کے جوہری پاور پلانٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اے این ایس نے کہا کہ فوری طور پر ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ جس سے یہ کہا جائے گا جوہری پلانٹ مقامی افراد کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے جب کہ تابکاری کی موجودہ سطح عام سطح پر برقرار ہے۔ ایجنسی کے مطابق وہ یوکرین کے حکام سے جوہری پلانٹ کی صورتِ حال سے آگاہ رینے کے لیے رابطے میں ہے۔ روس نے مبینہ طور پر یوکرین کے جوہری پاور پلانٹ پر جمعے کی صبح شیلنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ یوکرین کے وزیرِ خارجہ دمترو کولیبا نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ روسی افواج نے مختلف سمت سے زپورزیا پاور پلانٹ کو نشانہ بنا جو یورپ کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ ہے۔ https://twitter.com/MarinaGolivets/status/1499504830859124737?s=20&t=HrPNNYv10Ywld6HGTozA2Q انہوں نے کہا کہ روس کی شیلنگ سے جوہری پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی ہے اور اگر اس کے نتیجے میں دھماکا ہوا تو بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔ انہوں نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کرے اور فائر فائٹرز کو متاثرہ مقام پر جانے کی اجازت دے اور سیکیورٹی زون کا قیام عمل میں لائے۔