خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کا خط گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا

خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کا خط گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا
پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا خط گورنر ہاﺅس خیبر پی کے کو موصول ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا خط گورنر ہاﺅس سیکرٹریٹ کو موصول ہو چکا ہے، خط سیکرٹری گورنر ہاﺅس کے نام اور سربمہر ہے، کھولنے کا مجاز نہیں ہے ۔ غلام علی نے بتایا کہ سیکرٹری کے چھٹی پر ہونے کے باعث خط بروز پیر کو کھولا جائے گا، خط پڑھنے کے بعد ہی الیکشن کمیشن سے بات ہوگی ، عدالتی فیصلے کی روشنی میں دستیاب تاریخ میں الیکشن کروا دیں گے ۔ گورنر خیبر پی کے کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مجوزہ تاریخ دے گا، انتخابات کے لئے انتظامات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، خواہش تھی کہ صدر مملکت اور میں ایک ہی متفقہ تاریخ دیتے ۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز صدر مملکت نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل کو کروانے کا اعلان کیا تھا ، ڈاکٹر عارف علوی نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔