آصف علی زرداری کاخالد مقبول صدیقی کو فون،بڑامطالبہ کردیا

آصف علی زرداری کاخالد مقبول صدیقی کو فون،بڑامطالبہ کردیا
کیپشن: آصف علی زرداری کاخالد مقبول صدیقی کو فون،بڑامطالبہ کردیا

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم پاکستان کے  سربراہ خالد مقبول کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان صدارتی الیکشن، سیاسی صورتِ حال اور سندھ کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔ نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم سے ووٹ کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد جلد جواب دیں گے۔

یاد رہے کہ صدارتی الیکشن کےلیے ایم کیوایم کے قومی اسمبلی میں21سینیٹ میں 3ووٹ ہیں جبکہ صدارتی الیکشن کےلیے سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے14ووٹ ہیں۔

واضح رہے کہ صدارتی امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری اور بزرگ سیاستداں محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News