KIA سپورٹیج کی قیمتوں میں بڑی کمی

KIA سپورٹیج کی قیمتوں میں بڑی کمی
کیپشن: Big drop in KIA Sportage prices

ویب ڈیسک: گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری۔ KIA سپورٹیج کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق KIA ایلفا کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کمی کر دی گئی۔ جس کے بعد ایلفا کی قیمت 75 لاکھ 50 ہزار سے کم ہو کر 73 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح KIA ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں تین لاکھ روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 80 لاکھ 40 ہزار روپے سے کم ہو کر 77 لاکھ 40 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ KIAاے ڈبلیو ڈی کی قیمت میں تین لاکھ روپے کمی کر دی گئی ہے۔ اے ڈبلیو ڈی کی قیمت 87 لاکھ 70 ہزار سے کم ہو کر 84 لاکھ 70 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے KIA بلیک لمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کمی کر دی گئی ہے۔ جو کہ اب 93 لاکھ کی بجائے 90 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگی۔

Watch Live Public News