پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے، 04 مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے، 04 مئی2021
ملک میں کرونا کے باعث اموات میں ایک بار پھر اضافہ، تیسری لہر ایک روز میں مزید 161 افراد کی جان لے گئی، ایک ماہ بعد 4 ہزار سے کم کیسز رپورٹ، 3 ہزار 377 افراد میں وائرس کی تصدیق، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.9 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہو گئی، 5 ہزار 326 مریضوں کی حالت تشویشناک۔یورپی یونین کےتحفظات دورکرنے کوتیار مگر توہین رسالت قانون پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو دو ٹوک اور واضح پیغام، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں جی ایس پی پلس سٹیٹس پر یورپی یونین کی قرارداد میں اٹھائے جانے والے نکات پر مشاورت، جبری گمشدگی، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے قوانین جلد پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ۔وزیراعظم عمران خان کی 35 اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات، کہا ملکر دنیا کو بتانا چاہیئے کہ ہمارے دلوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن پاک کا کتنا احترام ہے، اسلام کو دہشتگردی اور انتہا پسندی سے جوڑنا نامناسب ہے، مقدس شخصیات کی توہین سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچتی ہے، اسلامی ممالک کے سفرا نے وزیراعظم کو تعاون کا یقین دلایا۔وزیراعظم نے عیدالفطر پر 6 چھٹیوں کی منظور ی دے دی، عیدالفطر کی تعطیلات 10 مئی سے 15مئی تک ہوں گی، وزارت داخلہ نے عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Watch Live Public News