بل گیٹس سے طلاق کے بعد ملینڈا کو کتنی دولت ملے گی؟

07:28 AM, 4 May, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: بل اور ملینڈا گیٹس نے شادی کے 27 برس بعد طلاق کا اعلان کر دیا.بل اور میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 سال بعد اپنی طلاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ “اب ہمیں یقین نہیں ہے کہ ہم جوڑے کی حیثیت سے ایک ساتھ بڑھ سکتے ہیں۔

 فوربز کے مطابق بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں ، اور ان کے پاس 146 بلین ڈالرز کے اثاثے ہیں۔ کنگ کاؤنٹی ڈیپارٹمنٹ آف اسسمنٹ کے مطابق جوڑے کے تین بچے ہیں ، اور ان کی واشنگٹن میں واقع جائیداد کی مالیت 130 ملین ڈالرز ہے جس کو تقسیم کیا جائے گا جبکہ زیادہ تر اثاثے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کی ملکیت ہیں، جن کی مالیت 43 بلین ڈالرز ہے، اس پراپرٹی پر مائیکروسافٹ کا صدر مقام بھی واقع ہے۔

ان کی دولت کی تقسیم کی مالی تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔ خبروں کے مطابق جوڑا مشترکہ اثاثوں کی تقسیم کا خواہاں ہے، علیحدگی کا یہ معاہدہ کنگ کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں دائر کیا گیا ہے۔ امریکہ کی چند ریاستوں میں "کمیونٹی پراپرٹی" کے قوانین نافذ ہیں جس کے مطابق شادی کے دوران حاصل کی گئی زیادہ تر جائیداد مشترکہ طور پر میاں بیوی کی ہوتی ہے اور طلاق کے بعد برابر تقسیم ہوتی ہے۔

جیف بیزوس اور میک کینزی اسکاٹ کے 2019 کے علیحدگی کے اعلان کے بعد یہ دنیا کے امیر ترین افراد کے درمیان دوسری اہم طلاق ہے۔ اس سے قبل دنیا کے امیر ترین شخص اور امیزون کے مالک جیف بیزوس اور انکی اہلیہ میکنزی سکاٹ کے درمیان طلاق ہوئی تھی، خیال رہے کہ امیزون کے مالک جیف بیزوس 176 اعشاریہ 6 بلین ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، بیزوس سے طلاق کے بعد میکنزی سکاٹ کے حصے میں 53 ارب امریکی ڈالر کے لگ بھگ آئے۔

اثاثوں کی تقسیم کیسے ہو گی؟ 

سان فرانسسکو میں طلاق کے کیسز کی وکیل اور سائڈ مین اینڈ بینکروٹ ایل ایل پی کی پارٹنر مونیکا مززئی کا کہنا ہے کہ جوڑے کے فاؤنڈیشن اور فیملی آفس سے متعلق بڑا سوال یہ ہے کہ وہ کس حد تک آگے بڑھنے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا انتہائی خوشگوار طلاقوں میں بھی ترجیح یہ رہی ہے کہ فاؤنڈیشن کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے تاکہ مزید خود مختاری اور کم باہمی میل جول ہو۔" اصول یہی ہے کہ سرمایہ کاری کو دو الگ الگ حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔اس تقسیم کے بعد دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں ملے گی۔

بلومبرگ ارب پتی انڈیکس کے مطابق اس جوڑے کے اثاثوں کی مالیت ایک اندازے کے مطابق 146 بلین ڈالرز ہے۔ جوڑے نے اپنے مالی منصوبوں کے بارے میں تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ جوڑے نے کہا ہے کہ وہ اپنیسماجی خدمات کو جاری رکھنے میں تعاون کریں گے۔

واشنگٹن میں لاء فرم مک کینلی ارون کے خاندانی وکیل جینیٹ جارج نے کہا ، "ضروری نہیں کہ یہ سیٹلمنٹ 50-50 فیصد ہوگی، تاہم عدالتیں کم یا زیادہ سے زیادہ تقسیم کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کبھی بھی یہ معلوم نہیں ہوگا کہ انہوں نے کس طرح اثاثوں کو تقسیم کیا، کیوں کہ یہ نجی معاہدوں کے طور پر مکفی رکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں