مکہ مکرمہ ( ویب ڈیسک ) امت مسلمہ کی تا ریخ میں پہلی بار خانہ کعبہ میں حجر اسود اور مقام ابراہیم کی تصاویر سٹیک پینوراما ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی ہیں ٗ رمضان المبارک کے موقع پر سعودی عرب کی طرف سے مسلمانوں کیلئے اس بے مثال تحفے کو پوری دنیا میں عقیدت و احترام سے قبول کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ کے مختلف حصوں کی انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے عکس بندی کی گئی ہے ٗ امت مسلمہ کی تاریخ میں پہلی بار حجر اسود اور مقام ابراہیم کی 1050 تصاویر بنائی گئی ہیں ٗ جس کیلئے فاکس سٹیک پینوراما ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔اس ٹیکنالوجی کے تحت جو کیمرے استعمال کئے گئے ہیں وہ ایک تصویر 49 ہزار میگا پکسل کیساتھ کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ٗ ماہرین نے عکاسی کیلئے لیزر سکیننگ ٹیکنیک کا استعمال کیا ٗ اور بعد ازاں کمپیوٹر گرافکس کے ذریعے ان تصاویر کو مزید بہترین کیا گیا۔سات دن مسلسل اس منصوبے پر کام کیا گیا جس دوران عکاسی سات گھنٹے میں مکمل ہوئی ٗ اس پراجیکٹ کیلئے سعودی عرب کے امور حرمین شریفین کے شعبے انجینئرنگ سٹڈیز و منصوبہ بندی کے اشتراک سے مسجد الحرام کے مقدس مقامات کی عسکبندی کا منصوبہ بنایا گیا ۔