گزشتہ روز روس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ کے نتیجے میں یوکرین کے ڈونیسک ریجن میں 21 شہری ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔ یوکرینی گورنر پاولو کیریلینکو کے مطابق گزشتہ روز روسی شیلنگ سے ڈونیسک ریجن میں 21 شہری ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوئے تھے جبکہ آج لوہانسک ریجن میں شیلنگ سے 2افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق یوکرین کےشہر ماریوپول سے شہریوں کا انخلا آج بھی جاری رہے گا۔ دوسری جانب صدر زیلنسکی کے مطابق یوکرین کے شہر ماریوپول سے 156شہری زاپوریزازیا پہنچ چکے، ماریوپول میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے ہر کوشش جاری رکھیں گے۔