عمران خان اپنے جھوٹ اوربدعنوانی پرقوم سے معافی مانگیں :مریم

عمران خان اپنے جھوٹ اوربدعنوانی پرقوم سے معافی مانگیں :مریم
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر زور دیا ہے کہ وہ عید الفطر کے موقع پر اپنی ناکامیوں، وعدہ خلافیوں، بدعنوانی اور چوریوں کا ماتم بند کریں۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اس موقع پر پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کی خوشیوں کو بد مزہ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اپنے جھوٹ اور بدعنوانی پر اللہ تعالیٰ کے حضور ندامت کے چند الفاظ بولیں اور قوم سے معافی مانگیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔