پنجاب کے مختلف شہروں میں کل شام تک مزید بارش کا امکان ہے ، ڈی جی پی ڈی ایم اے

پنجاب کے مختلف شہروں میں کل شام تک مزید بارش کا امکان ہے ، ڈی جی پی ڈی ایم اے
لاہور: ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کل شام تک تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا ہے کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں متعلقہ اداروں ، مشینری اور عملے کو الرٹ رکھیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو آپریشن شروع کرنے کے لیے انتظامات مکمل رکھیں۔ افسران فیلڈ میں رہے کر نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔