بیوی بچوں کو قتل کرنےوالے تاجر نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا؟ ہوشرباانکشافات

بیوی بچوں کو قتل کرنےوالے تاجر نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا؟ ہوشرباانکشافات
کیپشن: Why did the businessman who killed his wife and children take extreme steps? Clever discoveries

ویب ڈیسک: تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں شوہر کا دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کے واقعے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں تحقیقات میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تاجر کاظم جواد نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا؟ مزید وجوہات سامنے آ گئیں۔ تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ کاظم جواد اپنے بھائی کے ہمراہ چچا کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔ کاظم جواد نے تین سال قبل کاروبار میں نقصان کے بعد اپنا آبائی گھر فروخت کر دیا تھا۔

کاظم جواد کے چچا جو بیرون ملک مقیم تھے۔ واپس آکر گھر خالی کرنے کا کہہ رہے تھے۔ کاظم جواد اپنی فیملی کو لے کر کرایہ کے گھر میں جانا نہیں چاہتا تھا۔

انکشاف ہوا ہے کہ کاظم جواد کوئلے کا بھی کاروبار کر رہا تھا۔ کوئلے کے کاروبار میں کاظم جواد کا پارٹنر کچھ دن سے غائب تھا اور لوگ پیسوں کا تقاضا کاظم سے کر رہے تھے۔ 

بتایا گیا ہے کہ کاظم کے ساتھ کوئلے کا کاروبار کرنے والے پارٹنر نے جنازے میں بھی شرکت نہیں کی۔

Watch Live Public News