برطانوی یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز بنا لیا

برطانوی یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز بنا لیا

ویب ڈیسک: برطانوی یوٹیوبر جیمز وومسلے نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز بنا کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جیمز وومسلے نے 3 ماہ کے عرصے میں 5.02 میٹر سائز کا جہاز  تیار کیا۔

جیمز وومسلے کا لکڑی، فوم اور فائبر سے تیار کردہ یہ ریموٹ کنٹرول جہاز واٹر پروف ہے۔

جیمز وومسلے کے لیے جہاز تیار کرنے کے بعد اسے کامیابی سے اُڑانا اور پھر دوبارہ زمین پر لینڈ کرنا بھی ایک بہت بڑا چیلنج تھا لیکن اس چیلنج کو تھوڑا آسان بنانے کے لیے اُنہوں نے جہاز میں فرسٹ پرسن ویو (FPV) کیمرہ لگایا، جہاز میں کیمرہ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ اس کی اڑان بھرنے اور پھر لینڈنگ کے وقت نگرانی کی جا سکے۔

اُنہوں نے یہ اس پروجیکٹ کے لیے ایک نہیں بلکہ 3 جہاز تیار کیے اور جب جہاز تیار ہو گئے تو وہ انہیں اُڑانے کا تجربہ کرنے کے لیے اسٹیفورڈ شائر میں موجود ایک جھیل روڈ یارڈ پر لے گئے۔

جیمز وومسلے کا اپنے 3 میں سے 2 جہازوں کو اُڑانے کا تجربہ کامیاب رہا جبکہ ایک جہاز عین لینڈگ کے وقت تباہ ہو گیا۔

جیمز ووملسے نے اس پروجیکٹ کا کامیابی سے تجربہ کرنے کے بعد گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم کو مدعو کیا۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم نے تصدیق کے بعد اس جہاز کو دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز قرار دے دیا جو کامیابی کے ساتھ لینڈنگ بھی کر سکتا ہے۔

برطانوی یوٹیوبر اس سے قبل دنیا کی سب سے تیز جیٹ ریموٹ کنٹرول کار تیار کر کے بھی گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چُکے ہیں۔

جیمز ووملسے کے پاس اس وقت ٹوٹل 3 گینیز ورلڈ ریکارڈز موجود ہیں۔